کیا نرملا کے پٹارے میں مہنگائی، بے رزگاری اور پرانی پینشن کا کوئی حل ہوگا؟

یہ بجٹ مرکزی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے اس لئے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت اس بجٹ میں عوام کی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لیے کیا تحفہ دینے جا رہی ہے؟

<div class="paragraphs"><p>وزیر خزانہ نرملا سیتا رم، تصویر قومی آواز/ ویپن</p></div>

وزیر خزانہ نرملا سیتا رم، تصویر قومی آواز/ ویپن

user

قومی آوازبیورو

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گی۔ صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے ساتھ بجٹ اجلاس منگل کو شروع ہوا ہے۔ صدر مرمو نے مودی حکومت کے 8 سال کے کام کی تفصیلات رکھی اور ہندوستان کے امرت کال کے مضبوط، خوشحال اور خود انحصار ہونے کی تعریف کی۔ اس کے بعد اکنامک سروے رکھا گیا، جس میں ہندوستان کو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا گیا ہے اور اس کی شرح نمو 6.5 فیصد بتائی گئی ہے۔

اب سب کی نظریں آج پیش ہونے والے مرکزی بجٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بجٹ مرکزی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ اس تناظر میں عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت عام انتخابات سے قبل اس بجٹ میں عوام کی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لیے کیا تحفہ دینے جا رہی ہے؟


کیا مودی حکومت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کا سہرا اپنے سر نہیں لینا اور عوام سے تالیاں حاصل کرنا نہیں چاہے گی؟ لیکن مہنگائی، بے روزگاری، پرانی پنشن اسکیم ایسے مسائل ہیں جن پر اپوزیشن حملہ آور ہے۔ لوگوں کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ حکومت ان مسائل پر کیا نئی چیزیں لاتی ہے۔

یہ عام انتخابات سے قبل حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ ایسے میں متوسط ​​طبقے کے خاندان کو امید ہے کہ اس بار وزیر خزانہ کی بجٹ سفارشات  میں ٹیکس چھوٹ کا تحفہ ملے گا۔ اس سے قبل حکومت نے سال 2020 میں ایک نیا ٹیکس سلیب متعارف کرایا تھا۔ مہنگائی سے پریشان متوسط ​​طبقے کو انکم ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی امید ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ 80c کا دائرہ بڑھا کر 2 لاکھ روپے کیا جائے۔


حکومت اس بجٹ میں خود انحصار ہندوستان  مہم کو فروغ دینے کے لیے کئی بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ان اعلانات کا مقصد ملک اور ملک کے عوام کو خود کفیل بنانا ہے۔ اس کے لیے حکومت 'میک ان انڈیا' اور 'ووکل فار لوکل' پر اپنی توجہ بڑھا سکتی ہے۔ اس کا مقصد عام آدمی اور معیشت کو ریلیف دینا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے ہندوستان میں علاج کروانا بہت سستا ہے، جس کی وجہ سے یہاں میڈیکل ٹورزم بہت مشہور ہے۔ لیکن ہندوستانیوں کی اوسط آمدنی کے مطابق یہاں علاج کروانا بہت مہنگا ہے، ایسے میں حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم سے لے کر ہیلتھ انشورنس تک علاج کو سستا کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق، ہندوستانی ہیلتھ انشورنس  کرانے میں کافی پیچھے ہیں ۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں صرف 41 فیصد خاندانوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہے۔ 59 فیصد لوگ ہیلتھ انشورنس کے بغیر علاج کروا رہے ہیں۔ حکومت کو اس بجٹ میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ حکومت کو اس بجٹ میں کچھ مراعات کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ ہندوستان میں ہیلتھ انشورنس کی رسائی کو بڑھایا جا سکے۔ ویسے یہ بھی راحت کی بات ہے کہ پچھلے 5 سالوں میں ہیلتھ انشورنس کروانے والوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ اضافہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے مفت ہیلتھ انشورنس کی وجہ سے ہوا ہے۔


کورونا وبا کے دوران آٹو سیکٹر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حال ہی میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے آؤٹ لک میں معمولی بہتری آئی ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں پر زور دیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ  عوام میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو ۔ لیکن بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں لوگوں کے لیے مہنگی ثابت ہو رہی ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ملکی معیشت کو 5 ٹریلین بنانے کے لیے حکومت کی توجہ مالیاتی خسارے کو کم کرنے پر ہو نی چاہئے۔ گزشتہ بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالیاتی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد لگایا تھا۔ سبسڈی اور مختلف فلاحی اسکیموں کی وجہ سے حکومت کے خزانے پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔