اومیش پال اغوا معاملہ میں عتیق احمد سمیت 3 افراد قصوروار قرار، اشرف سمیت 7 ملزمان عدالت سے بری

اومیش پال اغوا کیس میں الہ آباد (پریاگ راج) کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے زور آور لیڈر عتیق احمد کو مجرم قرار دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

الہ آباد: اومیش پال اغوا کیس میں الہ آباد (پریاگ راج) کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے زورآور لیڈر عتیق احمد کو قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے عتیق احمد کے علاوہ دنیش پاسی اور خان حنیف کو بھی قصورواور قرار دیا ہے۔ عدالت آج ہی اس معاملہ میں سزا کا بھی اعلان کرے گی۔ تاہم، عدالت کی جانب سے اس کے بھائی اشرف سمیت دیگر 7 ملزمان کو بری کر دیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد عتیق احمد اور اس کا بھائی اشرف عدالت میں موجود تھے۔ عتیق اور اشرف کی پیشی کے پیش نظر عدالت اور جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دونوں بھائیوں کو پیر کو دو مختلف جیلوں سے پریاگ راج لایا گیا تھا۔

اومیش پال اغوا کیس 17 سال پرانا ہے، جس میں عتیق احمد مرکزی ملزم ہیں۔ اومیش پال نے اس وقت الزام لگایا تھا کہ 28 فروری 2006 کو عتیق احمد نے انہیں اغوا کرایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، کیونکہ وہ راجو پال قتل کیس کا واحد گواہ تھے۔


اومیش کے مطابق 28 فروری 2006 کو عتیق احمد کی لینڈ کروزر کار اور دوسری گاڑی نے ان کا راستہ روکا اور گھیر لیا۔ دنیش پاسی، انصار بابا اور دیگر اس کار سے نیچے اترے اور اس کی طرف پستول تان کر اسے گھسیٹ کر گاڑی میں لے گئے۔ عتیق احمد اور تین دوسرے لوگ رائفلیں لیے گاڑی کے اندر بیٹھے تھے۔ انہیں زدوکوب کیا گیا اور چکیہ میں اپنے دفتر لے جایا گیا۔ انہیں ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد مارا پیٹا گیا اور بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔

خیال رہے کہ اومیش پال کا حال ہی میں الہ آباد میں سرعام قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں عتیق کی اہلیہ اور دیگر کو ملزمان بنایا گیا ہے۔ عتیق دونون بیٹوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اومیش پال کی بیوی جیا کی شکایت پر عقیت احمد، اس کے بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، دو بیٹوں، معاونین گڈو مسلم و غلام اور 9 دیگر کے خلاف پریاگ راج کے دھومن گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */