الکشافہ السعودیہ حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضاکاروں کی ایک ’فوج‘

میدان عرفات میں 9 ذی الحج کو جب لاکھوں حجاج کرام رکن اعظم کی ادائی کے لیے جمع تھے تو اچانک باران رحمت کا نزول شروع ہوگیا۔ اس دوران الکشافہ کے سیکڑوں کارکنوں کو بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش دیکھا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

عرفات: حجاج کرام کی خدمت پر مامور رضاکار اداروں اور تنظیموں میں ’الکشافہ السعودیہ‘ بھی ہے جس کے ہزاروں رضاکار خندہ پیشانی کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں جُتے ہوئے ہیں۔

میدان عرفات میں 9 ذی الحج کو جب لاکھوں حجاج کرام رکن اعظم کی ادائی کے لیے جمع تھے تو اچانک باران رحمت کا نزول شروع ہوگیا۔ اس دوران الکشافہ کے سیکڑوں کارکنوں کو بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش دیکھا گیا۔ کوئی رضاکار وہیل چیئرپرموجود حجاج کرام کی مدد کر رہا ہے تو کوئی انہیں حج کے اگلے مراحلے کے بارے میں رہنمائی بہم پہنچا رہا ہے۔ خیر اور بھلائی کے جذبے سے سرشار ان رضاکاروں کی مسلسل دوڑ دھوپ سے ان کے چہروں پر تھکن کا احساس ہے اور نہ بار بار کے استفسارات پر ان کے ماتھے پر کوئی شکن پڑتی ہے۔


الکشافہ السعودیہ حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضاکاروں کی ایک ’فوج‘

الکشافہ کے رضاکار یوم عرفہ کی نماز فجر کے ساتھ ہی حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد پورا پورا دن حجاج کرام کے ساتھ رہتے اور ان کی رہنمائی کے ساتھ ان کی ہرممکن مدد کرتے ہیں۔


الکشافہ السعودیہ حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضاکاروں کی ایک ’فوج‘

کل ہفتے کے روز میدان عرفات میں جمع ہونے والے حجاج کرام پر اچانک بارش شروع ہوگئی تو الکشافہ کے کارکن حجاج کی روحانی اور ایمانی کیفیات کو برقرار رکھنے کے لیے ان میں گھل مل گئے۔ انہیں پانی پلاتے، سڑکوں پرجمع ہونے والا کوڑا کرکٹ صاف کرتے، حجاج کرام کی رہنمائی کرتے، ان کی وہیل چیئرچلاتے اور دیگر امور میں ان کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے۔


الکشافہ السعودیہ حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضاکاروں کی ایک ’فوج‘

الکشافہ کے رضاکاروں کی طرف سے میدان عرفات میں 7 گائیڈنس مرکاز قائم کیے گئے تھے۔ ان میں ایک مرکز ان بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا جو حجاج کےساتھ آنے والے بچوں کے لیے مختص تھا۔ حج کے دوران اپنے والدین سے الگ ہونے والے بچوں کو ان کے والدین سے ملانے کے لیے الکشافہ کے رضاکار پیش پیش رہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔