علی گڑھ: زہریلی شراب پینے سے 7 افراد ہلاک، ضلع مجسٹریٹ نے تحقیقات کا حکم دیا

اتر پردیش کے علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے، ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور اسی کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی

شراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

علی گڑھ: اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں علی گڑھ ایچ پی گیس پلانٹ کا ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لودھا علاقہ کے کرسوا، نیمانا، ہیبت پور، انڈلا گاؤں کے رہائشیوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے۔ شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت نازک بھی بتائی جا رہی ہے، جن کا علاج مقامی استپال میں کیا جا رہا ہے۔

علی گڑھ کے دیہی علاقوں میں زہریلی شراب سے موت کے بعد دہشت کا ماحول ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں میں سخت غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے۔ علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے کہا کہ تاحال 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس کا جو بھی نتیجہ ہوگا اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔


لودھا علاقہ کے گاؤں کرسوا کے مقامی لوگووں نے بتایا کہ مرنے والے ساتوں افراد نے گاؤں کے ٹھیکے سے شراب خرید کر پی تھی۔ موقع پر افسران پہنچ گئے ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

دیہاتیوں کی شکایت کلے بعد انتظامی اور پولیس افسران نے دیسی شراب کے ٹھیکے کو سیل کرا دیا ہے۔ نیز شراب کے نمونے بھی لئے جا رہے ہیں۔ جانچ کے بعد ہی معلوم چل پائے گا کہ شراب میں کچھ ملاوٹ تھی یا نہیں! دریں اثنا دیہاتیوں میں سخت غم و غصہ ہے اور وہ سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔