علی گڑھ : کروا چوتھ کی رات 12 دلہنیں 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے زیورات اور نقدی لے کر فرار

 اس سنسنی خیز واقعہ کو حل کرنے کے لیے پولیس کی ایک ٹیم اب بہار بھیجی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو اگلاس قصبہ میں بہار سے آئی 12 لڑکیوں کے رشتے علی گڑھ اور اگلاس علاقے کے لڑکوں سے کرائے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>کرواچوتھ پر خواتین کی خریداری اور مہندی لگوانے کے مناظر </p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

کرواچوتھ کے موقع جہاں عقید تمند مذہبی رسومات میں مصروف تھے وہیں اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک بڑا واقعہ سامنے آیا جس میں بہار سے آکر12 نوجوانوں کی دلہن بنیں لڑکیاں کروا چوتھ کی پوجا کرنے کے بعد زیورات اور نقدی لے کر غائب ہوگئیں۔ اس سلسلے میں اب تک چار متاثرہ خاندانوں نے مقدمہ درج کرایا ہے جبکہ باقی 8 دیگر پولیس سے رابطے میں ہیں۔ پولیس تفتیش کے مطابق ان لوگوں نے 30 لاکھ روپے سے زائد کا سامان لوٹ لیا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم اب بہار جا رہی ہے۔ 9 اکتوبر کو اگلاس قصبہ میں بہار سے آئی 12 لڑکیوں کے رشتے علی گڑھ اور اگلاس علاقے کے لڑکوں سے کرائے گئے۔

ان سبھی کی شادیاں 10 اکتوبر کو ہوگئیں۔ چونکہ اسی دن کروا چوتھ بھی تھا، لہٰذا سبھی دلہنوں نے سسرالیوں کے ذریعہ دیئے گئے زیورات پہنے۔  ان سبھی کو مہنگی مہنگی ساڑیاں دی گئی تھیں۔ سبھی نے کروا چوتھ کا ورت بھی رکھا تھا۔ رات کو چاند دیکھ ورت توڑا گیا۔ اگلاس کے تین اور علی گڑھ شہر کے ایک خاندان کی طرف سے پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد خاندان کے سبھی لوگ سو گئے اور جب صبح ان کی آنکھ کھلی تو گھر میں نہ تو دلہن تھی اور نہ ہی اسے دیا گیا زیور۔


فی الحال چار خاندانوں کی جانب سے مقدمہ دائر کرایا گیا ہے۔ ’امراجالا‘ کی خبر کے مطابق ہفرہ کو درج ہوئے مقدمے میں نامزد اگلاس کے رہنے والے مکیش کی بیوی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ یہ خاتون بہار کی رہنے والی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کرکے فرار ہونے والی دلہنوں کے پتے، موبائل نمبر، فرار کے مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ اسی بنیاد پرایک ٹیم بہار بھیجی جائے گی۔ مڈل مین کی بھی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔