وارانسی میں مندروں کے قریب شراب نوشی اور گوشت خوری پر مکمل پابندی

وارانسی میونسپل کارپوریشن کے نائب صدر کے مطابق ’’ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کونسلر راجیش یادو نے مندروں کے 250 میٹر کے دائرے میں شراب اور نان ویج کھانے پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کی۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے وارانسی شہر میں سبھی مندروں اور دیگر تاریخی مقامات کے 250 میٹر کے دائرے میں شراب اور نان ویج یعنی گوشت پر مشتمل کھانوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل اپریل میں وارانسی، ورنداون، ایودھیا، چترکوٹ، دیوبند، دیوا شریف، مشرخ میں سبھی پوجا کے مقامات پر شراب کی دکانوں اور نان ویج کھانے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے آبکاری محکمہ کے افسران کو وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر، متھرا میں کرشن جنم بھومی اور الٰہ آباد کے سنگم علاقے میں ایک کلو میٹر دوری تک شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ وارانسی میونسپل کارپوریشن (وی ایم سی) نے دو دن قبل اس تاریخی اور مذہبی شہر میں مندروں اور تاریخی مقامات کے 250 میٹر کے دائرے میں شراب اور گوشت پر مبنی کھانے پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز پاس کی تھی۔


یہ فیصلہ میئر مردولا جیسوال کی صدارت میں وی ایم سی کی کارگزار کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ وی ایم سی کے نائب صدر نرسنگھ داس نے کہا کہ ’’کارگزار کمیٹی کی میٹنگ میں، کونسلر راجیش یادو نے مندروں اور تاریخی مقامات کے 250 میٹر کے دائرے میں شراب اور نان ویج کھانے پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز پیش کی۔‘‘

یادو نے کہا کہ ہریدوار اور ایودھیا کی طرح یہاں بھی مندروں اور تاریخی مقامات کے پاس شراب اور نان ویج کھانے پر مکمل پابندی لگنی چاہیے۔ داس نے کہا کہ ’’ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کونسلر راجیش یادو نے مندروں اور تاریخی مقامات کے 250 میٹر کے دائرے میں شراب نوشی اور گوشت خوری پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز پیش کی۔‘‘


یادو نے مزید کہا کہ ہریدوار اور ایودھیا کی طرح یہاں بھی مندروں اور تاریخی مقامات کے پاس شراب نوشی اور گوشت خوری پر مکمل پابندی لگنی چاہیے۔ داس نے کہا کہ مذاکرہ کے بعد تجویز منظور کی گئی۔ اسے وی ایم سی کی اگلی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا، جس میں پاس ہونے کے بعد اسے آخری منظوری کے لیے ریاستی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا۔

سال 2017 میں کاشی وشوناتھ مندر میں آرتی اور دَرشن کے لیے ٹکٹ کی آن لائن بکنگ کی سہولت شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت جو لوگ مندر نہیں جا سکتے ہیں وہ آرتی میں آن لائن موجودگی درج کر سکتے ہیں اور انھیں پرساد ڈاک کے ذریعہ دیا جاتا ہے۔


واضح رہے کہ وارانسی وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔ اسے ملک کی روحانی راجدھانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہاں کاشی وشوناتھ کے ساتھ تقریباً 2000 مندر ہیں۔ ہندو تہذیب میں آخری رسومات کے لیے اسے سب سے بہتر مقام تصور کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Jun 2019, 10:10 PM