کورونا بحران کے دوران لوگوں کی مدد کو آگے آئے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو میں ایک میسج بھی لکھا ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’شکریہ! آپ سبھی کی مدد سے، ہم اپنے مقصد تک پہنچ گئے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کورونا بحران کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں اور اسپتال میں آکسیجن کنسٹریٹرس فراہم کرنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مدد کے لئے ایک کروڑ روپیہ بھی جمع کیے ہیں۔

کورونا بحران کے وقت بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہی ہیں۔ اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر کورونا دور کے دوران متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ ٹوئنکل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں اس نے کورونا وبا سے لڑنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔


ٹوئنکل کھنہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو میں ایک میسج بھی لکھا ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’شکریہ! آپ سبھی کی مدد سے، ہم اپنے مقصد تک پہنچ گئے ہیں۔ انڈین اسپتال میں آکسیجن کنسٹریٹرس فراہمی کے لئے ایک کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔

ٹوئنکل نے کیپشن میں لکھتے ہوئے بتایا کہ ’’آپ سبھی کا شکریہ جو آپ نے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کی۔ جہاں ضرورت تھی وہاں تک ہم آکسیجن بھیجنے میں مکمل طور پر کامیاب رہے ہیں۔ ٹوئنکل نے کہا کہ وہ اپ ڈیٹ پوسٹ کرکے معلومات دیتی رہیں گی‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔