بارش کا قہر: ریاستی حکومت عوام کو راحت پہنچانے میں ناکام، اکھلیش کا بیان

سابق وزیر اعلی اتر پردیش اکھلیش یادو نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں پوری طرح سے ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ لگاتا ہورہی بارش سے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں پوری طرح سے ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ لگاتا ہورہی بارش سے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اکھلیش یادو نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کو سوائے تباہی اور پریشانی کے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ اترپردیش میں مسلسل ہورہی بارش سے معمولات زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہے۔ ندیوں میں طغیانی ہے۔ کھیت،گاؤں ،مکان سب زیر آب ہیں۔ اب تک 100 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سرکاری اندیکھی کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلاب میں پھنسے لوگوں تک نہ تو راحت پہنچ رہی ہے اور نہ ہی بچاؤ کام ہورہا ہے۔ آدمیوں کے ساتھ مویشیوں تک کی جان خطرے میں ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ریاست میں پہلی بار بارش ہوئی ہے۔ انتظامیہ۔حکومت کو مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی اس کی تیاری کرلینی چاہئے تھے۔ لیکن حکومت اس میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومت کا دھیان تو سماج کو بانٹنے،نفرت پھیلانے اور کسی بھی طرح ووٹ حاصل کرنے میں رہتا ہے۔

بارش کی وجہ سے بدحالی کا عالم یہ ہے کہ لکھیم پور کھیری میں درخت گرنے سے وزیر تک راستے میں پھنس چکے ہیں۔ رائے بریلی میں پانی بھرنے سے این ٹی پی سی پلانٹ کی ایک یونٹ بند ہوگئی ہے جس سے بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔