اکھلیش یادو کا بی جے پی حکومت پر حملہ، کہا- ’بی جے پی کی پوری حکومت پروپیگنڈہ پر چل رہی ہے‘

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت جھوٹے اعداد و شمار پھیلانے اور حقیقی اعداد و شمار چھپانے میں ماہر ہے۔ یہ لوگ کمبھ کے انعقاد میں عقیدت مندوں کے انتظام و انصرام سے زیادہ تشہیر میں لگے رہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو (فائل)/ سوشل میڈیا</p></div>

اکھلیش یادو (فائل)/ سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اتوار (20 اپریل) کو ایک روزہ دورے پر پریاگ راج پہنچے۔ انہوں نے حکمراں جماعت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ماتحت پوری کی پوری حکومت ہی پروپیگنڈہ پر چل رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت جھوٹے اعداد و شمار پھیلانے اور حقیقی اعداد و شمار چھپانے میں ماہر ہے۔ یہ لوگ کمبھ کے انعقاد میں عقیدت مندوں کے انتظام و انصرام سے زیادہ تشہیر میں لگے رہے۔ کبھی ایک پروپیگنڈہ وزیر ہوا کرتے تھے، لیکن آج بی جے پی کی پوری حکومت پروپیگنڈہ پر چل رہی ہے۔‘‘

اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے 100 کروڑ عقیدت مندوں کے انتظام کا دعویٰ کیا، لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ مہاکمبھ کے پارکنگ، ہولڈنگ ایڑیا، ٹرینوں اور بسوں کی تعداد کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا بی جے پی نے ہماری ہر تجویز کو تنقید کی نظر سے دیکھا ہے۔ ہر ایونٹ کو وہ بی جے پی کا ایونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ وہ ایک ’سیاسی کمبھ‘ بنانا چاہتے ہیں۔


اکھلیش یادو اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’سچائی تو یہ ہے کہ مذہبی جنون اور ذات پات کے تنازعات کو بڑھانے میں سب سے آگے بی جے پی ہے۔ پی ڈی اے (پسماندہ-دلت-اقلیتی) تمام برادریوں کے لوگوں کو جوڑنے کا پلیٹ فارم ہے۔ اترپردیش میں سب سے زیادہ ناانصافی ایس سی-ایس ٹی کے ساتھ ہو رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش دلت پر ظلم و ستم کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ ذات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آگرہ میں کل 48 پوسٹنگ ہیں 15 پی ڈی اے اور باقی سِنگھ برادران ہیں۔ مین پوری میں 15 پوسٹنگ ہیں پی ڈی اے 3 اور سنگھ برادران 10۔ پریاگ راج میں بھی ایسے ہی اعداد و شمار ہوں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔