اناؤ ریپ واقعہ: اکھلیش کا یوگی حکومت سے استعفی کا مطالبہ

اناؤ میں ریپ متاثرہ کو زندہ جلانے کے واقعہ کے بعد ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ یوگی حکومت کو اس معاملے میں اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اناؤ میں ریپ متأثرہ کو زندہ جلانے کے واقعہ کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو مطالبہ کیا کہ یوگی حکومت کو اس معاملے میں اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں مسٹر یادو نے لکھا’’ اناؤ کی ریپ متأثرہ کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے بی جے پی حکومت کو اجتماعی طور سے استعفی دے دینا چاہئے۔مسٹر اکھلیش نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اس حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متأثرہ کے پورے علاج اور سیکورٹی کی فوری نظم کی ہدایت دے۔


وہیں کانگریس صدر اجے کمار للو نے ریپ متأثرہ کی سیکورٹی میں لاپرواہی کے لئے یوگی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی۔مسٹر للو نے اعلان کیا کہ پارٹی کا ایک وفد جلد ہی اناؤ جاکر معاملے کی تحقیق کرے گا۔ کانگریس لیڈر نے یو پی حکومت پر خواتین کے سیکورٹی کو نظر انداز کرتے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کی سیکورٹی کے لئے پارلیمنٹ سے سڑک تک کی لڑائی لڑیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔