اجمیر شریف: درگاہ کھلنے پر چادر چڑھانے کی اجازت نہ دینے پر خادموں نے ظاہر کی ناراضگی

راجستھان میں پیر سے اجمیر واقع صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کھلنے پر پھولوں کی چادر پیش کئے جانے کی اجازت نہ دینے پر خادموں نے سخت مخالفت کی ہے

فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں پیر سے اجمیر واقع صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کھلنے پر پھولوں کی چادر پیش کئے جانے کی اجازت نہ دینے پر خادموں نے سخت مخالفت کی ہے۔

اجمیر درگاہ شریف کی خادموں کی انجمن اور درگاہ دیوان کے نمائندوں نے حکومت کے فیصلے پر غصہ ظاہر کرتے ہوئے گائڈ لائن پر دوبارہ گور کرنے کی مانگ کی ہے اور کہا کہ درگاہ کھول رہے ہیں تو پوری طرح کھولیں۔ عقیدت مند آئیں اور مزار شریف پر پھولوں کی چادر پیش نہ کریں تو اس کی دعا اور مذہبی سفر مکمل نہ ہوگا۔


انجمن کے سکریٹری واحد حسین انگارہ نے درگاہ کھولنے اور چادر اور پھول چڑھانے پر روک کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ دکانوں کے کھولے جانے کے وقت تک کھولی جانی چاہیے اور درگاہ شریف میں چادر اور پھلو لے جانے اور اسے چڑھانے کی اجازت ملنی چاہیے۔ درگاہ کے دیوان زین العابدین کے نمائندے سید نصیر الدین نے بھی اسے عقیدت کا سوال بتاتے ہوئے اجازت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات ان لاک 3 کی گائڈ لائن جاری ہونے کے بعد دیر رات اجمیر میں خادموں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی جہاں سبھی نے بہ یک آواز یہ کہا کہ درگاہ کھولی ہے تو پھولوں کی چادر کی اجازت دی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔