اجمیر: بزرگ صوفی خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں سالانہ عرس اختتام پذیر

درگاہ سے وابستہ دونوں انجمنوں، انجمن سید یادگان اور انجمن شیخ یادگان نے عرس کے احسن طریقے سے اختتام پذیر کے لئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کا 809 واں سالانہ عرس آج صبح بڑے قل کی مذہبی رسم کے ساتھ باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ درگاہ شریف میں واقع آستانہ کو صبح ساڑے آٹھ بجے سے خادم خواجہ نے مزار شریف پر گلاب جل اور کیوڈا جل سے غسل دیا اور نبی قل ( بڑا قل) کی مذہبی رسم روایتی طریقے انجام دی۔ اس دوران آستانہ شریف ایک گھنٹے تک عام زائرین کے لئے بند رہا۔ تاہم اتوار کی رات سے ہی عام زائرین نے درگاہ حاطہ اور آستانہ کی دیوار کو دھونے کی رسم شروع کردی تھی۔ اس دوران پوری درگاہ خوشبو سے مہک اٹھی۔ زائرین گلاب کے پانی کو بطور تبرک اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔

واضح ر ہے کہ خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کا آغاز 14 فروری کی رات کو ہوا تھا اور چھ روزہ عرس چھوٹے قل کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تھا، لیکن آج نبی کا قل ہے، جسے بڑا قل کہا جاتا ہے، کے ساتھ ہی عرس باقاعدہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ادھر عرس کے اختتام پذیر کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو ہٹانے کا کام تیزی سے شروع ہوگیا ہے۔ میلے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ درگاہ سے وابستہ دونوں انجمنوں، انجمن سید یادگان اور انجمن شیخ یادگان نے عرس کے احسن طریقے سے اختتام پذیر کے لئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عرس کے اختتام پذیر کے ساتھ ہی زائرین کو اجمیر شریف سے تیزی سے واپس لوٹنے کو کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔