ہوائی اڈہ نجکاری معاملہ: پی ایم مودی کو 2 لاکھ ای میل بھیجے گی سی پی آئی ایم

سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی اکائی نے سال 2018 میں ہوائی اڈے کی نجکاری کی مخالفت کی تھی لیکن اب اس معاملے میں یوٹرن لے لیا ہے اور اڈانی گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔

سی پی آئی ایم، تصویر یو این آئی
سی پی آئی ایم، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ترووننتپورم: کیرالہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری کویڈیری بالاکرشنن نے کہا ہے کہ تریویندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نجکاری کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف پارٹی وزیراعظم نریندرمودی کو دو لاکھ ای میل بھیجے گی۔

کوڈیری نے ہفتے کو یہاں میڈیا سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی نے سال 2018 میں اس ہوائی اڈے کی نجکاری کی مخالفت کی تھی لیکن اب اس معاملے میں اس نے یوٹرن لے لیا ہے اور اڈانی گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ہر ایک شاخ کے پانچ کارکنان اس ای میل کی مخالفت میں حصہ لیں گے۔


انہوں نے ہوائی اڈے کی نجکاری کی حمایت کرنے پر ترووننت پورم سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے اپنا رخ واضح کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مرکزی وزیر وی مرلی دھرن نے بھی ہوائی اڈے کی نجکاری کی مخالفت کی تھی لیکن اب اڈانی گروپ کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعلی پنرائی وجین نے وزیراعظم کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس فیصلے کو نافذ کرنے کےلئے مرکز کو اپنی تجویز دہراتے ہوئے کہا کہ اس میں ریاستی حکومت اہم شیئر ہولڈر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */