ایئرلائن کمپنی ’ایئر وِستارا‘ نے کی اصولوں کی خلاف ورزی، تو ڈی جی سی اے نے لگایا 70 لاکھ روپے کا جرمانہ

ملک میں سبھی ایئرلائن کمپنیوں کو ہر علاقہ میں کم از کم پروازوں کے بارے میں جانکاری ڈی جی سی اے کو دینی ہوتی ہے، ڈی جی سی اے ملک میں کم از کم پروازوں کی تعداد کو لے کر کافی سخت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر وِستارا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر وِستارا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں ایئرلائنس کاروبار پر نظر رکھنے والی ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن) نے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ایئر وِستارا پر 70 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر وِستارا پر یہ جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کیونکہ اس نے ایک خاص علاقہ میں کم از کم پرواز کی تعداد اس نے پوری نہیں کی۔

دراصل ملک میں سبھی ایئرلائن کمپنیوں کو ہر علاقہ میں کم از کم پروازوں کے بارے میں جانکاری ڈی جی سی اے کو دینی ہوتی ہے۔ ڈی جی سی اے ملک میں کم از کم پروازوں کی تعداد کو لے کر کافی سخت ہے۔ ایئر وِستارا کو شمال مشرق کے علاقہ میں جتنی کم از کم پروازیں چلانی تھیں، اس سے کم چلائیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایئر وِستارا پر ڈی جی سی اے نے کارروائی کی ہے۔


خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ ڈی جی سی اے نے ایئر وِستارا پر اصولوں کی خلاف ورزی کے سبب 70 لاکھ روپے کا زبردست جرمانہ لگایا تھا، جسے اب ادا کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر سے ملی جانکاری کے مطابق جرمانہ ایئر وِستارا کی طرف سے شمال مشرق علاقہ میں کم از کم پروازوں سے بھی کم پرواز خدمات انجام دینے پر لگایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ جرمانہ گزشتہ سال یعنی 2022 کے اکتوبر ماہ میں ایئرلائن کے اصولوں کو نظر انداز کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔ اپریل 2022 کے لیے وِستارا کی دستیاب سیٹ کلومیٹر 0.99 فیصد پائی گئی جو شمال مشرق روٹ پر لازمی 1 فیصد سے کم تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی جی سی اے نے کارروائی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔