یوکرین میں فضائی حملے کی وارننگ جاری

یوکرین کی وزارت برائے ڈیجیٹل تبدیلی کے آن لائن فضائی حملے کے الرٹ میپ کے مطابق، یوکرین کے زیر کنٹرول کھیرسن اور زپوریزیا میں فضائی حملے کے سائرن بھی بجنے لگے۔

یوکرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس
یوکرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان یوکرین کے کیرووہراد، نکولائیف، کھارکیو اور دنیپروپیٹروسک علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یوکرین کی وزارت برائے ڈیجیٹل تبدیلی کے آن لائن فضائی حملے کے الرٹ میپ کے مطابق، یوکرین کے زیر کنٹرول کھیرسن اور زپوریزیا میں فضائی حملے کے سائرن بھی بجنے لگے۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے کریمیا پل پر یوکرین کے حملے کے دو دن بعد 10 اکتوبر 2022 کو روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر پر حملہ شروع کر دیئے تھے۔ یوکرین بھر میں بجلی، دفاعی صنعت، فوجی کمانڈ اور مواصلاتی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔


دوسری جانب یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہال نے 15 نومبر 2022 کو ہونے والے حملوں کے بعد کہا کہ ملک کا تقریباً نصف پاور گرڈ سروس سے باہر ہے۔ وہیں، صدر ولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ دسمبر میں کہا تھا کہ اب یوکرین کے پاور گرڈ کو مکمل طور پر بحال کرنا ناممکن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔