قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار پھر انتہائی ناقص ترین زمرے میں

دارالحکومت میں ہوا کے معیار میں ہفتہ کو معمولی بہتری آئی تھی، جو شدید زمرے سے انتہائی خراب زمرے میں چلا گیا تھا اور ایئر کوالٹی انڈیکس کل 398 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تصویر یو ین آئی
تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح ہوا کے معیار کا انڈیکس 430 کے ساتھ ایک بار پھر 'شدید' ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر ) نے یہ اطلاع دی۔ دارالحکومت میں ہوا کے معیار میں ہفتہ کو معمولی بہتری آئی تھی، جو شدید زمرے سے انتہائی خراب زمرے میں چلا گیا تھا اور ایئر کوالٹی انڈیکس کل 398 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ’سفر‘ کے مطابق، پی 2.5 اور پی 10 بالترتیب 280 اور 437 کی حد میں ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا، قومی دارالحکومت علاقہ کے ملحقہ شہروں نوئیڈا اور گروگرام میں ہوا کے معیار کی سطح ناقص ترین رہی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق فرید آباد میں ہوا کے معیار کی سطح 448، گروگرام میں 369، غازی آباد میں 490 اور نوئیڈا سیکٹر 1 میں 444 ریکارڈ کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ہوا کی کوالٹی صفر سے 50 اچھی، 51 سے 100 تسلی بخش، 101 سے 200 درمیانی، 201 سے 300 خراب، 301 سے 400 انتہائی خراب اور 401 سے 500 شدید ہے۔


ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جو معمول سے دو ڈگری کم تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج دارالحکومت میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ دہلی میں صبح 8.30 بجے رطوبت کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔