دہلی میں اسکول کھل گئے لیکن ہوا کا معیار 'بہت خراب'، اگلے کچھ دنوں تک راحت کی کوئی امید نہیں

پڑوسی ریاستوں میں پرالی  جلانے کے واقعات، گاڑیوں کے اخراج اور ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے  دہلی  'انتہائی خراب‘ سے 'شدید' آلودگی کی سطح سے دوچار تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی میں آج سے اسکول میں رونق شروع ہو گئی ہے کیونکہ  اسکول کھل گئے ہیں لیکن ہوا کا معیار ابھی بھی خراب ہے۔ دہلی کی ہوا کا معیار  آج  صبح 6:30 بجے 331 تھا جو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق 'انتہائی خراب' زمرے میں آتا ہے۔ مانیٹرنگ ایجنسیوں کے مطابق، دہلی اور اس کے مضافات میں 19 نومبر، اتوار کو معمولی بہتری درج کی گئی تھی، لیکن اگلے چند دنوں میں آلودگی کی بلند سطح سے بڑی راحت کا امکان نہیں ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق دہلی میں آج درجہ حرارت 13.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جس میں 1500 میٹر مرئیت ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘  میں شائع خبر کے مطابق سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کے ان اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار 'بہت خراب' ریکارڈ کیا گیا - جہانگیر پوری، جہاں اے آئی کیو  395، پنجابی باغ اے آئی کیو میں 388 رہا۔ روہنی میں اے آئی کیو381 رہا۔ نہرو نگر میں اے آئی کیو 376 رہا۔ آنند وہار میں اے آئی کیو364 رہا۔ سونیا وہار میں اے آئی کیو359 اور پٹپڑ گنج میں اے آئی کیو 358 رہا۔'خراب' ہوا کے معیار والے اسٹیشنوں میں پوسا، وویک وہار، نوئیڈا سیکٹر-1، دلشاد گارڈن اور لودھی روڈ شامل ہیں۔


پڑوسی ریاستوں میں پرالی  جلانے کے واقعات، گاڑیوں کے اخراج اور ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے قومی راجدھانی 'انتہائی ناقص' سے 'شدید' آلودگی کی سطح سے دوچار تھی۔ پنجاب میں 8 نومبر سے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر کسانوں کے خلاف تقریباً 932 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ 7,405 مقدمات میں 1.67 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 7 نومبر کو پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کو ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے کو "فوری طور پر" روک دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔