ہندوستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ایک لاکھ افراد مارے جا چکے: تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق ہندوستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ممبئی، بنگلورو، کولکاتا، حیدرآباد، چنئی، سورت، پونے اور احمد آباد میں ایک لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں

ہندوستان میں آلودگی / آئی اے این ایس
ہندوستان میں آلودگی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: فضائی آلودگی کے سبب جنوبی ایشیا کے شہروں سب سے زیادہ لوگ مارے جاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہندوستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ممبئی، بنگلورو، کولکاتا، حیدرآباد، چنئی، سورت، پونے اور احمد آباد میں ایک لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

یونیورسٹی آف برمنگھم اور یو سی ایل کے محققین کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم چلا ہے کہ ایسے شہر جن کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ان میں گزشتہ 14 سالوں کے دوران تقریباً 180000 ہلاکتیں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہوئیں۔

سائنس دانوں کی بین الاقوامی ٹیم نے 2005 سے 2018 کے لیے ناسا اور یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے مصنوعی سیاروں کے خلائی مشاہدات کا استعمال کر کے افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں مستقبل کے 46 اہم شہروں کے لیے ہوا کے معیار میں ڈیٹا کے فرق کو کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

سائنس ایڈوانسز میں 8 اپریل کو شائع ہونے والا مطالعہ ہوا کے معیار میں تیزی سے کمی اور صحت کے لیے خطرناک فضائی آلودگی کے اسباب سے شہری جوکھم میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔


تمام شہروں میں مصنفین نے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) کے لیے 14 فیصد تک اور ذرات کے مادّے (پی ایم 2.5) کے لیے 8 فیصد تک، نیز ماضی میں اضافہ کے لئے خطرناک آلودگی کے اسباب میں کافی سالانہ اضافہ درج کیا گیا۔ پی ایم 2.5 امونیا کے لیے 12 فیصد تک اور رد عمل والے غیر مستحکم نامیاتی مرکبات کے لیے 11 فیصد تک اضافہ درج کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے بے وقت اموات میں جنوبی ایشیا کے شہروں میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ بالخصوص بنگلہ دیش میں ڈھاکہ (مجموعی طور پر 24000 افراد) اور ممبئی، بنگلورو، کولکاتا، حیدرآباد، چنئی، سورت، پونے اور احمد آباد (کل ایک لاکھ افراد) میں سب سے زیادہ اموات درج کی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔