دہلی میں فضائی آلودگی پھر سنگین زمرے میں، اے کیو آئی 450 پہنچا، کہرے کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری

سی پی سی بی کے مطابق آنند وِہار میں صبح 7 بجے اے کیو آئی 478، اشوک وِہار میں 472، علی پور میں 450، جہانگیرپوری میں 476، دوارکا سیکٹر-8 میں 460، آر کے پورم میں 462 درج کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فضائی آلودگی (فائل) / قومی آواز / وپن</p></div>

فضائی آلودگی (فائل) / قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

قومی راجدھانی دہلی میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ہوا کا معیار سنگین زمرے میں ہے۔ کچھ دنوں کی راحت کے بعد اے کیو آئی ایک بار پھر خطرناک پوزیشن کے قریب پہنچ گیا ہے۔ صبح 6 بجے اوسط ایئر کوالیٹی انڈیکس 448 درج کیا گیا۔ وہیں دہلی میں کہرے کی چادر چھائی رہنے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

صبح کے وقت دہلی اور آس پاس کے علاقوں جیسے نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں شدید کہرا اور اسماگ دیکھنے کو ملا۔ اس کی وجہ سے حد نگاہ کافی کم ہوگئی۔ کہرے کی وجہ سے صفدر جنگ میں صبح کم سے کم حد نگاہ 250 میٹر اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پاس 600 میٹر رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ جاری رہنے کے آثار ہیں۔ ساتھ ہی کہرے کو لے کر اگلے دو دنوں کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی کے آنند وِہار میں صبح 7 بجے اے کیو آئی 478، اشوک وِہار میں 472، علی پور میں 450، چاندنی چوک میں 386، جہانگیرپوری میں 476، دوارکا سیکٹر-8 میں 460، آر کے پورم میں 462، نریلا میں 441، نجف گڑھ میں 404 اور روہنی میں 477 درج کیا گیا۔

وہیں غازی آباد کے اندرا پورم میں 426، وسندھرا میں 376 اور نوئیڈا کے سیکٹر-62 میں 374 ریکارڈ کیا گیا۔ سی پی سی بی کے مطابق جمعرات کو دہلی میں ہوا کا معیار سنگین زمرے میں اور اس کے بعد دو دن بے حد خراب زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر این سی آر میں گریپ-4 کی پابندیاں نافذ ہیں۔


دوسری طرف سائبر سٹی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس جمعرات کو 362 کے ساتھ بے حد خراب زمرے درج کیا گیا۔ گروگرام میں بدھ کو ٹھیک ایک مہینے بعد پھر سے خطرناک زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو دن میں 4 بجے اے کیو آئی 424، سیکٹر 51 میں 375، ٹیری گرام میں 379 اور وکاس سدن میں 421 درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔