دہلی میں فضائی آلودگی کے سبب آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دقت

کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں برفباری کے چلتے راجدھانی میں موسم تو ٹھنڈا ہو گیا ہے لیکن فضائی آلودگی اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ دہلی والوں کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایسا لگتا ہے کہ فضائی آلودگی دہلی کا مقدر بن گئی ہے، ویسے تو پورے سال ہی ایسا رہتا ہے لیکن دیوالی کے موقع پر یا جب سے ٹھنڈ دستک دینا شروع کرتی ہےتبھی سے دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنی شروع ہوجاتی ہے۔آج صبح سے ہی دہلی میں گھنا کہرا جیسا چھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے قریب کا بھی دیکھنا دشوارہو رہا ہے۔لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے اور آنکھوں میں زبر دست جلن محسوس کر رہے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق لودھی روڈ علاقہ میں پی ایم 2.5اور پی ایم 10 کا معیار بہت خراب درج کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کشمیر، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں برفباری کے چلتے راجدھانی میں موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے جبکہ ہوا میں رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی کا لیول کافی بڑھا ہوا ہے ۔جبکہ اتوار کو دہلی میں فضائی آلودگی کچھ بہتر تھی کیونکہ ہوا کی رفتار کافی تیز تھی کیونکہ تیز ہوا اپنے ساتھ آلودگی پھیلانے والے ذروں کو بھی اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

دہلی میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے افسران نے کئی اقدام اٹھائے ہیں، جیسے دہلی میں تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کرنے سے متعلق کچھ اقدام لئے ہیں۔

خبروں کے مطابق جن علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ان علاقوں میں فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔