نئے سال پر پرواز کے دوران مسافروں کو مل سکتا ہے انٹرنیٹ کا تحفہ

وزارت داخلہ کی جانب سے مسافروں کو دوران پرواز انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت اس شرط کے ساتھ دی جائے گی کہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے سرور ہندوستان ہی میں موجود ہونے چاہئیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہوائی جہاز مسافروں کو نئے سال پر پرواز کے دوران انٹرنیٹ کنکٹ وٹی کا تحفہ مل سکتا ہے۔ وزیر مواصلات منوج سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پرواز کے دوران انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کے ضابطے کے مسودے کو مواصلات محکمہ نے حتمی شکل دے دی ہے۔اب اسے وزارت قانون کے پاس بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت قانون کی تجاویز اور ترامیم کے ساتھ 10 دنوں میں مسودہ واپس آنے کی امید ہے۔ سنہا نے بتایا کہ 2019 کے آغاز میں قوانین کو حتمی شکل دے کر نوٹی فائی کرنے کا امکان ہے۔

مسافروں کو پروازوں کے دوران انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ کئی اور بھی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ مسافروں کو انٹر نیٹ فراہم کرنے کی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ سروسز فراہم کرنے والے سرور ہندوستان ہی میں ہونے چاہئیں۔

اب ان اصولوں کے نافذ ہونے کا انتظار ہے جس کے بعد ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کو لائسنس لینا ہوگا۔ اس کے بعد ٹیلی کام کمپنی انٹر نیٹ کی سہولت مسافروں کو فراہم کرا پائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں طیارے میں پرواز کے دوران انٹرنیٹ خدمات کی اجازت ہے، لیکن ہندوستانی فضائیہ کے شعبے میں کسی بھی مقامی یا غیر ملکی طیارہ کمپنی کی پرواز میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔گزشتہ تقریباً دو برسوں کے دوران شہری ہوا بازی کی وزارت اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں وزارت داخلہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، لیکن جب تک ضابطے نوٹی فائی نہیں ہوتے سروس شروع نہیں ہو پائے گی۔ اس کے لئے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں سرور ہندوستان میں رکھنے جیسی شرائط شامل ہیں۔ قوانین کے نوٹی فائی ہونے کے بعد ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو اس کے لئے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Dec 2018, 8:09 PM
/* */