دہلی کی ہوا پھر ہوئی بے حد خراب، کئی علاقوں میں حالات سنگین زمرہ میں

دہلی سمیت ہندوستان کے شمال مغربی حصے میں طوفان نے کھلبلی مچا دی ہے، جہاں تیز ہواؤں کے سبب دھول نے ہوا کے معیار پر اثر ڈالا ہے۔

ہوا کی آلودگی، تصویر یو این آئی
ہوا کی آلودگی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

عام طور پر اس موسم میں دہلی کی ہوا کا معیار ٹھیک ٹھاک رہتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں اس کے مطابق راجدھانی کی ہوا کے معیار سے متعلق انڈیکس (اے کیو آئی) بدھ کو بے حد خراب زمرہ میں چلا گیا، جب کہ کچھ علاقوں میں تو اے کیو آئی سنگین زمرے میں پہنچ گیا۔

سنٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بدھ کی دوپہر ایک بجے، شمالی دہلی کے آنند وِہار میں اے کیو آئی 444، شمالی دہلی کے اشوک وِہار میں 356، پرانی دہلی کے چاندنی چوک میں 438، مغربی دہلی میں دوارکا سیکٹر 8 میں 433، وسطی دہلی کے مندر مارگ میں 336، جنوب مغربی دہلی میں آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 354، لودی روڈ پر 286 اور جنوبی دہلی کے سری فورٹ میں 328 رہا۔


اے کیو آئی کے بارے میں ماہرین نے بتایا کہ صفر اور 50 کے درمیان کا اے کیو آئی اچھا ہے، 51 اور 100 کے درمیان میڈیم سے تھوڑا اوپر ہے، 101 اور 200 کے درمیان میڈیم، 201 اور 300 کے درمیان خراب ہے۔ 301 اور 400 بہت خراب مانا جاتا ہے، جب کہ 401 سے 500 کے درمیان کو سنگین کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔

دہلی سمیت ہندوستان کے شمال مغربی حصے میں طوفان نے کھلبلی مچا دی ہے، جہاں تیز ہواؤں کے سبب دھول نے ہوا کے معیار پر اثر ڈالا ہے۔ ’سفر‘ کے بانی پروجیکٹ ڈائریکٹر غفران بیگ نے کہا کہ دہلی- این سی آر اور ہریانہ کے علاقوں میں بھی اے کیو آئی خراب کے زمرہ میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔