سرور میں گڑبڑی کے سبب ایئر انڈیا کی پروازیں 6 گھنٹے معطل 

چھوٹے ہوائی اڈوں پر جہاں ایک دو پروازیں ہیں وہاں مینوول پاس جاری کیا جا سکتا ہے، دیگر مقامات پر یہ ممکن نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو پرواز کی پلاننگ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ’سیتا‘ کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہفتہ کی صبح تقریباً چھ گھنٹے تک پروازیں روکنا پڑیں اور مسافر ہوائی اڈے پر پھنسے رہے۔


’سیتا‘ کا سرور صبح 3.30 بجے سے ڈاؤن تھا، کافی مشقت کے بعد صبح نو بجے کے بعد اس کو ری- اسٹور کیا جا سکا، اس کی وجہ سے آج دن بھر ایئر انڈیا کی پروازوں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ایئر انڈیا کے چیئرمین اور مینجمنٹ ڈائرکٹر اشونی لوهانی نے بتایا کہ ’سيتا‘ كا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیے جا سکے تھے۔


چھوٹے ہوائی اڈوں پر جہاں ایک دو پروازیں ہیں وہاں مینوول پاس جاری کیا جا سکتا ہے، دیگر مقامات پر یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج دن بھر پروازیں دو گھنٹے تک کی تاخیر سے پرواز ہوسکتی ہیں، مسافروں کو اس کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Apr 2019, 1:10 PM