ایئر انڈیا کی پرواز کا انجن بیچ ہوا میں بند ہو گیا، ممبئی ایئرپورٹ پر کرانی پڑی ایمرجنسی لینڈنگ

واقعہ کے تعلق سے ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، ’’ایئرانڈیا کے لئے سلامتی اولین ترجیح ہے اور ہمارا عملہ ان حالات سے نمٹنے میں پوری طرح ماہر ہے‘‘

ایئر انڈیا کی پرواز
ایئر انڈیا کی پرواز
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ کے زیر انتظام ایئر انڈیا کے ایک طیارے کو جمعرات کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارہ ٹیک آف کے ٹھیک 27 منٹ بعد ائیرپورٹ پر واپس آ گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کا ایک انجن ہوا میں بند ہو گیا تھا۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تمام مسافروں کو دوسرے طیارے کے لئے ذریعے جمعرات کے روز ہی بنگلورو بھیج دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی کہ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایئر انڈیا کے ’اے320نیو‘ طیارے میں ’سی ایف ایم‘ کے لیپ انجن نصب ہوتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں طیارے کے پائلٹوں کو چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد صبح 9.43 بجے انجن میں خرابی کی وارننگ موصول ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ انجن بند ہونے کے بعد پائلٹ صبح 10.10 بجے ممبئی ایئرپورٹ پر واپس اتر گیا۔


اس واقعے کے بارے میں ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، "ایئر انڈیا سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہمارا عملہ ان حالات سے نمٹنے میں ماہر ہے۔ ہماری انجینئرنگ اور دیکھ بھال کی ٹیموں نے فوری طور پر اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے بنگلورو بھیج دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔