ایئر انڈیا کے خلاف ڈی جی سی اے نے کی سخت کارروائی، 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

ڈی جی سی اے جانچ میں پایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا شہری ہوابازی ضروریات کے التزامات پر عمل نہیں کر رہا تھا، اس کے بعد 3 نومبر کو ایئرانڈیا کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ملک کے ہوابازی ریگولیٹری ڈی جی سی اے نے مسافر مرکوز اصولوں پر عمل نہیں کرنے کے لیے ٹاٹا گروپ کی طیارہ سروس کمپنی ایئر انڈیا پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے 3 نومبر کو ایئر انڈیا کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا جس میں مختلف الزامات پر اس کا رد عمل مانگا گیا تھا۔

ڈی جی سی اے کا کہنا ہے کہ اس نے اصولوں میں مقررہ التزامات کے مطابق سبھی درج فہرست طیارہ سروس کمنیوں کے ذریعہ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات/معاوضے سے متعلق ذمہ داریوں کی تکمیل کا پتہ لگانے کے لیے مئی اور ستمبر میں دہلی، کوچی اور بنگلورو ہوائی اڈوں پر جائزہ لیا۔ ڈی جی سی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ’’ایئرلائنز کے تجزیہ کے دوران یہ پایا گیا کہ ایئر انڈیا ضروری شہری ہوابازی ضروریات (سی اے آر) کے التزامات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے 3 نومبر کو ایئر انڈیا کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں اس کا رد عمل مانگا گیا تھا۔ ایئر انڈیا کے ذریعہ دیے گئے جواب کے بعد یہ پایا گیا کہ اس نے سی اے آر کے التزامات پر عمل نہیں کیا ہے۔‘‘


ڈی جی سی اے کے مطابق دیگر باتوں کے علاوہ زیر التوا پروازوں سے متاثرہ مسافروں کے لیے ہوٹل رہائش فراہم نہیں کرنا، ان کے کچھ گراؤنڈ اہلکاروں کو تربیت نہیں دینا، سی اے آر میں مقررہ شرائط اور خراب سیٹوں پر سفر کرنے کے لیے مجبور کرنے کے بعد بین الاقوامی بزنس کلاس کے مسافروں کو معاوضے کی ادائیگی نہ کرنا شامل ہے۔ افسر نے کہا کہ ’’ڈی جی سی اے نے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر ایئر انڈیا پر 10 لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔