سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کی ترواننت پورم میں ہنگامی لینڈنگ، 182 مسافر اور عملہ محفوظ

سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو جمعہ کی صبح تکنیکی خرابی کے بعد کیرالہ کی راجدھانی ترواننت پورم میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ یہ پرواز کوزیکوڈ سے دمام جا رہی تھی

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ترواننت پورم: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو جمعہ کی صبح تکنیکی خرابی کے بعد کیرالہ کی راجدھانی ترواننت پورم میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ یہ پرواز کیرالہ کے کوزیکوڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی شہر دمام جا رہی تھی۔ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کے بعد اس پرواز کو 12.15 بجے کے قریب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دی گئی۔ تمام 182 مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔

ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے نے تمام ہنگامی خدمات کو طلب کیا اور طیارے کے کپتان کو ایندھن ڈمپ کرنے کو کہا گیا اور پھر وہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے حکام نے اسے 'ایمرجنسی لینڈنگ' قرار دیا ہے۔ ابتدائی طور پر حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ طیارہ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا لیکن بعد میں اسے تبدیل کر کے ترواننت پورم کر دیا گیا۔ ایئرلائن حکام اب مسافروں کے آگے کے سفر کے انتظامات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔