احمد آباد طیارہ حادثہ: وجے روپانی کی آخری رسوم آج، شاہ رہیں گے موجود، اب تک 92 لاشوں کی پہچان

اب تک 250 لاشوں کا ڈی این اے نمونہ لیا گیا ہے جس میں 92 کے ڈی این اے میچ ہو چکے ہیں۔ 47 لاشوں کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ایمبولنس سے لاشوں کو ان کے آبائی مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

  احمد آباد طیارہ حادثے کو 4 دن گزر چکے ہیں۔ اس دوران 250 لاشوں کا ڈی این اے نمونہ لیا گیا ہے۔ اب تک 92 ڈی این اے میچ کر گئے ہیں، جن میں سے 47 لاشوں کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ایمبولنس کے ذریعہ سیکوریٹی کے ساتھ لاشوں کو ان کے آبائی مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔

حادثے میں جان گنوانے والے گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے لاش کی بھی کل (اتوار) پہچان کر لی گئی تھی۔ چارٹرڈ طیارے سے ان کی لاش راجکوٹ لے جائی گئی۔ آج دوپہر 3 بجے یہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے کئی رہنما موجود رہیں گے۔


اتوار کو وزیر اعظم کے چیف سکریٹری پی کے مشرا نے حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد مرکز اور ریاستی حکومت، طیارہ حادثہ جانچ بیورو (اے اے آئی بی) اور ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے افسروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

واضح رہے کہ 12 جون کو ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن جانے والی فلائٹ AI-171 اڑان کے کچھ ہی لمحہ بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ جس میں سوار 241 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ صرف ایک شخص زندہ بچا تھا۔ حادثے کے دوران طیارہ بی جے میڈیکل کالج اینڈ سول ہاسپیٹل کے ہاسٹل کی عمارت سے بھی ٹکرا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود کچھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس طرح کُل ملا کر اس حادثے میں 275 لوگوں کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔