لوک سبھا انتخاب سے قبل شرد پوار کو لگا زوردار جھٹکا، الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو ’اصل این سی پی‘ قرار دیا

تقریباً 6 ماہ تک چلی سماعتوں کے بعد انتخابی کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) تنازعہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار اور اجیت پوار</p></div>

شرد پوار اور اجیت پوار

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کو اب زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔ سبھی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان شرد پوار کو الیکشن کمیشن نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سبھی ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ساتھ ہی شرد پوار کو نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے تین نام پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ نام بدھ کی شام 4 بجے تک دینے ہوں گے۔

انتخابی کمیشن نے اپنے فیصلہ میں صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ اجیت پوار گروپ کے پاس این سی پی کا نام اور انتخابی نشان استعمال کرنے کا اختیار ہے۔ یعنی شرد پوار این سی پی سے تو دستبردار ہوئے ہی، انتخابی نشان بھی ان کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ این سی پی کی لڑائی شرد پوار گروپ اور اجیت پوار گروپ کے درمیان گزشتہ 6 مہینوں سے زیادہ مدت سے چل رہی ہے۔ اس درمیان تقریباً 10 سماعتیں ہوئیں جس کے بعد انتخابی کمیشن نے این سی پی تنازعہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجیت پوار گروپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ کمیشن نے اپنے فیصلے میں عرضی کے رکھ رکھاؤ سے متعلق مقررہ جانچ پر عمل کیا، جس میں پارٹی آئین کے اہداف اور مقاصد کی جانچ، پارٹی آئین کی جانچ اور تنظیمی و قانونی دونوں اکثریت کی جانچ شامل تھے۔

انتخابی کمیشن کے مطابق شرد پوار گروپ وقت پر اکثریت ثابت نہیں کر سکا، اس کے سبب چیزیں ان کے حق میں نہیں گئیں۔ مہاراشٹر کی راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں کے لیے انتخاب کی مدت کار کو دھیان میں رکھتے ہوئے شرد پوار گروپ کو الیکشن کنڈکٹ ایکٹ 1961 کے اصول 39اے اے پر عمل کرنے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں۔ انھیں 7 فروری کی شام تک نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے 3 نام دینے کو کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔