مدھیہ پردیش میں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو جھٹکا، رکن اسمبلی وریندر رگھوونشی نے چھوڑی پارٹی، کئی الزامات کئے عائد

رگھوونشی نے ریاست میں گائے کے تئیں لاپرواہی اور کسانوں کے قرض معافی جیسے مسائل پر پارٹی کے موقف پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

شیو پوری: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل شیو پوری ضلع کے کولارس اسمبلی حلقہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے وریندر رگھوونشی نے کچھ الزامات لگاتے ہوئے آج پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ رگھوونشی کے اگلے چند دنوں میں کانگریس میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ بی جے پی میں آئے ایم ایل سے وزیر بنائے گئے بعض وزراء سے شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نئے آنے والوں کی وجہ سے پارٹی کے پرانے کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ریاست میں گائے کے تئیں لاپرواہی اور کسانوں کے قرض معافی جیسے مسائل پر پارٹی کے موقف پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔


ایم ایل اے وریندر رگھوونشی نے کہا کہ وہ کانگریس میں تھے لیکن جیوترادتیہ سندھیا سے ناخوش ہونے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے۔ سندھیا بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے، جس کی وجہ سے انہیں بی جے پی چھوڑنی پڑ رہی ہے۔ رگھوونشی نے کہا کہ وہ لگاتار عوام کے لیے کام کر رہے تھے اور ترقی کی کوشش کرتے رہے لیکن سندھیا کے حامی وزیر ان کی ترقی کے ہر کام میں رکاوٹیں پیدا کرتے رہے۔ یہاں تک کہ ان کے خلاف فرضی ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے وہ بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔