کیجریوال کی پیشی سے قبل ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے ایک اور وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے شراب پالیسی معاملہ میں پوچھ گچھ سے قبل ہی ای ڈی نے دہلی حکومت کے ایک اور وزیر راج کمار آنند کے گھر پر چھاپہ مارا ہے

<div class="paragraphs"><p>نئی دہلی میں سول لائن میں سی ایم ہاؤس کے باہر سخت سیکورٹی تعینات / قومی آواز / وپن</p></div>

نئی دہلی میں سول لائن میں سی ایم ہاؤس کے باہر سخت سیکورٹی تعینات / قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ان سے صبح 11 بجے پوچھ گچھ کی جاتی ہے لیکن اس سے پہلے ای ڈی کی ٹیم نے صبح دہلی حکومت کے ایک اور وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی حکومت کے ایک اور وزیر راج کمار آنند کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی ٹیم سول لائنز میں وزیر کی سرکاری رہائش گاہ سمیت 9 مقامات کی تلاشی لے رہی ہے۔ معلومات کے مطابق ای ڈی کی ٹیم راج کمار آنند کے کاروبار سے متعلق معاملے میں چھاپے مار رہی ہے۔


نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ ای ڈی کو راج کمار آنند پر حوالہ کے ذریعے لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس چھاپے کو کسٹم کے معاملے سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ راج کمار آنند سال 2020 میں پہلی بار پٹیل نگر سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے پہلے ان کی بیوی وینا آنند اسی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔ راج کمار آنند کو دہلی حکومت کے سابق وزیر راجندر پال گوتم کی جگہ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ کی جانچ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج صبح 11 بجے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ اس معاملے میں کیجریوال سے 16 اپریل کو بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس وقت سی بی آئی نے وزیر اعلیٰ سے تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ یہ وہی معاملہ ہے جس کے سلسلہ میں اب تک عام آدمی پارٹی کے ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تقریباً 9 ماہ بعد کیجریوال سے ایک بار پھر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے سی ایم آفس سے ای ڈی آفس تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور چپے چپے پر پولیس فورس تعینات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔