دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب سے قبل ایوان میں زبردست ہنگامہ، ووٹنگ ملتوی

دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب سے قبل میونسپل کونسلروں کی حلف برداری کی تقریب میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ووٹنگ نہیں ہو سکی اور ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی

<div class="paragraphs"><p>میئر انتخاب کے دوراون ہنگامہ آرائی / تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

میئر انتخاب کے دوراون ہنگامہ آرائی / تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب سے قبل میونسپل کونسلروں کی حلف برداری کی تقریب میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ووٹنگ نہیں ہو سکی اور ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ایوان میں عام آدمی اور بی جے پی کے کونسلروں میں زبردست ہاتھاپائی ہوئی۔ یہاں تک کہ ایک دوسرے پر کرسیاں بھی ماری گئیں۔

دراصل، عآپ کونسلرز نامزد ارکان کو پہلے حلف دلانے کی مخالفت کر رہے تھے۔ عآپ  اور بی جے پی کے کونسلروں نے پریزائیڈنگ افسر کو گھیر لیا اور ہاتھا پائی کے درمیان مائیک تک توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کونسلرز کے ساتھ بھی  ہاتھا پائی ہوئی۔ فی الحال حلف برداری اور میئر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں، عآپ ارکان نے میئر انتخاب کے لئے بی جے پی کی کونسلر ستیہ شرما کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ کانگریس نے ان انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارپوریشن میں جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، پریذائیڈنگ آفیسر ستیہ شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کے نامزد کونسلروں کو حلف دلانے کے لیے سب سے پہلے ایک رکن کا نام پکارا، جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل نے کہا کہ یہ عمل غلط ہے۔ گوئل نے کہا کہ سب سے پہلے منتخب کونسلروں کو حلف دلایا جائے، اس کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہو گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آپ کے کونسلروں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ ایوان کی کارروائی کے بعد بھی دونوں پارٹیوں کی ہنگامہ کافی دیر تک جاری رہی۔


واضح ر ہے کہ کارپوریشن کے 250 وارڈوں میں ہوئے انتخابات میں آپ نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں 15 سال سے قائم بی جے پی کو شکست دے کر 134 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ بی جے پی نے 104 وارڈوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار کانگریس کے نو کونسلر جیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔