15 اگست کے پیش نظر دہلی میٹرو نے گائیڈلائن کیا جاری، میٹرو کے اوقات میں رد و بدل کا اعلان

15 اگست 2023 کو یومِ آزادی تقریب میں حصہ لینے کے لیے جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے سبھی لائن پر دہلی میٹرو ٹرین خدمات سبھی ٹرمینل اسٹیشنوں سے صبح 5 بجے سے شروع ہو جائیں گی۔

دہلی میٹرو، تصویر یو این آئی
دہلی میٹرو، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

دہلی میٹرو کو دہلی کی لائف لائن تصور کیا جاتا ہے۔ اسی لیے 15 اگست یعنی یومِ آزادی کے دن دہلی میٹرو نے مسافروں کی سہولت کے لیے اپنے اوقات میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ ڈی ایم آر سی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق 15 اگست 2023 کو یومِ آزادی تقریب میں حصہ لینے کے لیے جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے سبھی لائن پر دہلی میٹرو ٹرین خدمات سبھی ٹرمینل اسٹیشنوں سے صبح 5 بجے سے شروع ہو جائیں گی۔

ڈی ایم آر سی کے مطابق صبح 6 بجے تک سبھی لائنوں پر 30 منٹ کے وقفہ پر ٹرینیں چلیں گی، اور پھر صبح 6 بجے کے بعد ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ اس کے علاوہ یومِ آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے مدنظر 14 اگست کو صبح 6 بجے سے 15 اگست کو دوپہر 2 بجے تک اسٹیشنوں پر پارکنگ کی سہولیات نہیں ہوں گی۔ حالانکہ میٹرو ٹرین خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔


بہرحال، اگر آپ میٹرو کے ذریعہ لال قلعہ جانا چاہتے ہیں تو آپ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن پر اتر کر وہاں پہنچ سکتے ہیں۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن لال قلعہ کے سب سے نزدیک ہے۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن دہلی میٹرو کی وائلیٹ لائن پر واقع ہے۔ اس کے علاوہ یلو لائن پر واقع چاندنی چوک اسٹیشن پر بھی اتر سکتے ہیں۔ یہاں سے بھی لال قلعہ کچھ قدم کے فاصلے پر ہی ہے۔

اس درمیان یومِ آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات دہلی میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اگر لال قلعہ کے علاقے میں سیکورٹی کی بات کریں تو اس روٹ پر پولیس کے 10 ہزار سے زیادہ جوان تعینات رہیں گے۔ سیکورٹی کے مدنظر ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ ان کی مدد سے آنے جانے والے ہر کسی پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں جوان جدید اسلحوں سے لیس ہو کر روف ٹاپ پر بھی تعینات رہیں گے۔ اینٹی ڈرون، اینٹی اسنکنگ سسٹم اور اینٹی ایئرکرافٹ بھی یہاں تعینات کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔