مودی حکومت انتخابات کے بعد کسان مخالف قوانین کو واپس لانے کی سازش پر کام کر رہی ہے: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد تینوں کسان مخالف زراعت قوانین کو واپس لانے کی سازش پر کام کر رہی ہے، لیکن اس کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

کسان تحریک / تصویر یو این آئی
کسان تحریک / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد تینوں کسان مخالف زراعت قوانین کو واپس لانے کی سازش پر کام کر رہی ہے، لیکن اس کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کانگریس مواصلات شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کل مہاراشٹر میں تینوں قوانین کو کسانوں کے مفاد میں بتایا اور کہا کہ انہیں واپس لایا جائے گا۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر کلراج مشرا اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج بھی ایسی ہی باتیں کہہ چکے ہیں، لیکن اب وزیر زراعت نے خود اس طرح کے بیانات دیے ہیں، اس سے واضح ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پارلیمنٹ میں واپس لئے گئے تین زرعی قوانین کو واپس لاتی ہے تو پہلے کی طرح اس کی مخالفت کی جائے گی اور ملک کے کسان مودی حکومت کو دوبارہ معاف نہیں کریں گے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے کوئی سازش کی تو اسے دوبارہ معافی مانگنی ہوگی اور ملک کے ان داتا کسان غرور کو پھر شکست دیں گے۔

ایک ٹویٹ میں، مسٹر گاندھی نے کہا ’’ملک کے وزیر زراعت نے مودی جی کی معافی کی توہین کی ہے - یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اگر دوبارہ زراعت مخالف قدم اٹھائے گئے تو پھر سے ان داتا کا ستیہ گرہ ہو گا – پہلے بھی غرور ہو ہرایا تھا ، پھر ہرائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔