مودی حکومت نے فوجیوں کے ساتھ فوج کی وابستگی ختم کی: راہل گاندھی

فوج کی 'مستقل بھرتی' جو اگنی ویر اسکیم کی آڑ میں 2019-21 تک چلنے والی بھرتی کو منسوخ کرکے حکومت نے ان گنت محنتی لوگوں کی لگن اور خوابوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اےاین ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اےاین ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کو اگنی ویر اسکیم کو لے کر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فوج کی وابستگی ساری زندگی اپنے سپاہی کے ساتھ رہتی تھی لیکن اگنی ویر اسکیم کے ذریعے حکومت نے اس پہلو کو بدل دیا ہے۔ اس پر حملہ کرکے ان کے عزم کو توڑ دیا ہے۔

فوج میں اگنی ویر یوجنا کے نفاذ کی وجہ سے پرانے طریقہ سے بھرتی ہونے کے باوجود نوکری نہ ملنے پر مایوس نوجوانوں سے بات چیت کے دوران بہار کے چمپارن سے یہاں پہنچے مسٹر گاندھی نے کہا کہ پہلے جب ایک فوجی سروس میں بھرتی ہوتا تو فوج نے ہمیشہ ان کی مدد کی اور شہادت کی صورت میں اضافی مدد دی جاتی تھی۔ جب تک وہ اور ان کا خاندان موجود تھا فوج اس کے ساتھ رہتی تھی لیکن اگنی ویر یوجنا نے فوج کے اس عزم کو ختم کردیا ہے اور اس کی ذمہ دار مودی حکومت ہے۔


انہوں نے کہاکہ "اگنی ویر کی شراکت بے روزگاری، مایوسی، رسوائی ہے۔ فوج کی 'مستقل بھرتی' جو اگنی ویر اسکیم کی آڑ میں 2019-21 تک چلنے والی بھرتی کو منسوخ کرکے حکومت نے ان گنت محنتی لوگوں کی لگن اور خوابوں پر پانی پھیر دیا ہے۔‘‘

راہل  گاندھی نے کہاکہ ’’یہ نوجوان اپنی جدوجہد کا اظہار کرنے کے لیے چمپارن سے ایک پد یاترا پر آئے ہیں، ایسے بہت سے نوجوانوں کو پورا عمل مکمل ہونے کے بعد تقرری کی جھوٹی یقین دہانی کرائی گئی اور آخر میں اگنی ویر کا جھانسہ دے کر اپنےحال پر چھوڑ دیا گیا۔ آج ان نوجوانوں کے پاس بیروزگاری، مایوسی اور ذلت کے سوا کچھ نہیں بچا ہے ، ان کے پاس فوج کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔