اگنی پتھ اسکیم: ایک کروڑ کا انشورنس، کینٹین سہولت اور 30 دن کی چھٹی، ایئر فورس نے جاری کیں بھری کی تفصیلات

اگنی وروں کو سروس کی مدت کے دوران سفری الاؤنس، سال میں 30 دن کی چھٹی اور طبی چھٹیاں ملیں گی۔ اس کے علاوہ اگر سروس کے دوران ان کی موت واقع ہوتی ہے تو خاندان کو انشورنس کور حاصل ہوگا

اگنی پتھ اسکیم
اگنی پتھ اسکیم
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: فوج کی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے تحت بھرتی کے تعلق سے فضائیہ نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق چار سال کی سروس کے دوران ’اگنی ویروں‘ کو فضائیہ کی جانب سے بہت سی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ فضائیہ کی یہ سہولیات مستقل اہلکاروں کو دستیاب سہولیات کے مطابق ہوں گی۔ ایئرفورس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی معلومات کے مطابق تنخواہ کے ساتھ اگنی ویر کو ہارڈ شپ الاؤنس، یونیفارم الاؤنس، کینٹین کی سہولت اور میڈیکل سہولت بھی ملے گی۔ یہ سہولیات ایک عام فوجی کو دستیاب ہیں۔

اگنی ویروں کو سروس کی مدت کے دوران سفری الاؤنس بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ انہیں سال میں 30 دن کی چھٹی ملے گی۔ ان کے لیے طبی چھٹی کا انتظام الگ ہے۔ اگنی ویروں کو سی ایس ڈی کینٹین کی سہولت بھی ملے گی۔ اگر بدقسمتی سے کسی اگنی ویر کا سروس (چار سال) کے دوران انتقال ہو جاتا ہے تو اس کے خاندان کو انشورنس کور حاصل ہوگا، اس کے تحت ان کے خاندان کو تقریباً ایک کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔


فضائیہ کے مطابق ایئر فورس ایکٹ 1950 کے تحت 4 سال کے لیے بھری کی جائے گی۔ فضائیہ میں اگنی ویر کا الگ رینک ہوگا جو موجودہ رینک سے مختلف ہوگا۔ اگنی پتھ اسکیم کی تمام شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔ وہ اگنی ویر جن کی عمر 18 سال سے کم ہے ائیر فورس میں تقرری کے وقت ان کو اپنے والدین یا سرپرستوں کے دستخط تقرری لیٹر پر حاصل کرنے ہوں گے۔

چار سال کی سروس کے بعد 25 فیصد اگنی ویروں کو مستقل کیڈر میں شامل کر لیا جائے گا۔ ان 25 فیصد اگنی ویروں کی تقرری سروس کی مدت کے دوران ان کی خدمات کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

فضائیہ کے مطابق اگنیور اعزاز اور ایوارڈ کے حقدار ہوں گے۔ اگنی ویروں کو فضائیہ کے رہنما خطوط کے مطابق اعزازات اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ فضائیہ میں بھرتی ہونے کے بعد اگنی ویروں کو فوج کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔