آغاخان انسانی خدمت کے شعبہ کے سپر ہیرو:کووند

آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک ہندوستان اور دنیا کے کئی دیگر حصوں میں ترقی کے لئے اہم رول ادا کررہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے اسماعلی شیعہ فرقہ کے رہنما 49ویں اور موجودہ امام شاہ کریم الحسینی آغاخان چہارم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کارنامے انسانی خدمات کے بہترین مثال ہیں۔

ہندوستان کے گیارہ دن کے دورہ پر منگل کے روز یہاں پہنچے شاہ آغا خان نے آج راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کی۔ صدر نے گذشتہ پچیس برسوں سے فرقہ کی قیادت کرنے کے لئے پرنس کو مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اور ان کی تنظیم ہندوستان اور دنیا کے کئی دیگر حصوں میں ترقی کے لئے اہم رول ادا کررہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
وزیر اعظم نریندر مودی اور شاہ کریم الحسینی آغاخان چہارم

صدر نے کہا کہ حکومت ہند کے ذریعہ شروع کئے گئے سوچھ بھارت، اسکل انڈیا، تاریخی یادگاروں کا تحفظ، خواتین کو بااختیار بنانے یا دیہی علاقوں میں آمدنی کے وسائل میں اضافہ کرنے کے پروگراموں اور آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعہ شرو ع کئے گئے ترقیاتی کام ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اے کے ڈی این نہ صرف ملک میں سماجی ترقی کے کام کررہا ہے بلکہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے کام میں بھی مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔