پھر ’قاتل‘ بنا کورونا، 24 گھنٹے میں 6 افراد ہلاک، کیرالہ میں 3 مریض کی موت

گزشتہ کچھ دنوں میں نہ صرف کورونا کیسز بڑھے ہیں، بلکہ اموات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، پچھلے 24 گھنٹے کی بات کریں تو ہندوستان میں 6 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ہے جو تشویشناک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کورونا وائرس، تصویر یو این آئی</p></div>

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

کورونا نے ایک بار پھر لوگوں کو ڈرانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا انفیکشن سے 6 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں تنہا کیرالہ سے ہی 3 اموات کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 2 اور پنجاب میں 1 کورونا مریض کی موت کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کی بات کریں تو کورونا سے اموات کی تعداد 22 پہنچ گئی ہے۔ یعنی ایک بار پھر کورونا ’قاتل‘ بن گیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں سرگرم ہو گئی ہیں۔ کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این 1 کی ٹریکنگ بھی تیز کی جا رہی ہے۔ فی الحال کورونا کے لیے سب سے خطرناک زون کیرالہ ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 42 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 358 معاملے سامنے آئے ہیں، ان میں سے 300 کیسز تنہا کیرالہ سے ہیں۔ پورے ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 2669 ہے، جن میں تنہا کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 2341 ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے کیسز میں ہوا اضافہ فکر کی بات نہیں ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے معاملوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پوری طرح تیار ہے۔


اس درمیان دہلی اور این سی آر میں بھی کورونا نے دستک دے دی ہے۔ بدھ کے روز دہلی میں 3 اور غازی آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں بھی کورونا کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ دہلی میں تو کورونا کے ذیلی ویریئنٹ جے این 1 کے بھی پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک تین ریاستوں میں اس نئے ویریئنٹ کی تصدیق ہو چکی ہے اور متاثرین کے سیمپل بھی جینوم سیکوئنسنگ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔