ناگپور: بیوی کو خودکشی پر اکسانے والے شوہر نے بھی خودکشی کرلی، صدمے میں ماں نے خود سوزی کی کوشش کی

بیوی گانوی کی موت کے بعد اس کے خاندان نے سورج شیوانا پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ جس سے پریشان ہو کر اس نے بھی اپنی جان لے لی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

کل یعنی27 دسمبر کو ناگپور میں، بنگلورو کے ایک نوجوان نے، جس پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام لگایا، خودکشی کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی والدہ نے صدمے میں خود سوزی کی کوشش کی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ سونےگاؤں کے وردھا ہوٹل میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ بنگلورو کے ودھیارنیا پورہ میں بی ای ایل لے آؤٹ کے رہائشی 36 سالہ سورج شیوانا نے خود کو چھت کے پنکھے سے لٹکالیا اور خودکشی کر لی۔ اس کی بیوی گانوی نے پیر یعنی 22 دسمبر کو، اپنی شادی کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد، ودھیارانیا پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں خودکشی کرلی۔ بیوی کے اہل خانہ نے شیوانا  پر قتل کے لیے اکسانے کا الزام لگایا۔


ذرائع کے مطابق گانوی کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے سورج شیوانا پر قتل کا الزام لگایا۔شائع خبر کے مطابق اس سے پریشان ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔ سورج اور اس کا چھوٹے بھائی سنجے (35) اور ان کی ماں جینتی شیوانا (60) حیدرآباد سے روانہ ہوئے اور جمعہ (26 دسمبر) کو ناگپور پہنچے۔

جیسے ہی اس کی ماں کو سورج کی موت کا علم ہوا، اس نے بھی خودکشی کی کوشش کی، لیکن متوفی کے چھوٹے بھائی سنجے نے اسے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق سورج کی والدہ کو ناگپور کے ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔


ماں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔متوفی کے چھوٹے بھائی سنجے نے بتایا کہ اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر سورج شیوانا کے خلاف قتل پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔