حکومت سے بات چیت کے بعد یوپی میں وکلاء کی ہڑتال ختم

اتر پردیش کی بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا کے ساتھ کامیاب بات چیت کے بعد وکلاء کی ریاست گیر ہڑتال کو ختم کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کی بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا کے ساتھ کامیاب بات چیت کے بعد وکلاء کی ریاست گیر ہڑتال کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی 15 دن سے جاری احتجاج ختم ہو گیا ہے۔ 30 اگست کو پورے اترپردیش کے وکلاء نے ہاپوڑ میں وکلاء پر پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج کے بعد ہڑتال شروع کر دی تھی۔

چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ احتجاج کے دوران وکلاء کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں گے۔ اتر پردیش بار کونسل کے چیئرمین شیو کشور گوڑ نے کہا، ’’چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا کے ساتھ بات چیت بہت مثبت رہی‘‘۔

گوڑ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وکالت کے تحفظ کے قوانین سے متعلق معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی میں حکومت اور بار کونسل دونوں کے نمائندے شامل ہوں گے اور اس طرح کے قانون کی تجویز کو مقررہ مدت میں پاس کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔


گوڑ نے کہا کہ ہاپوڑ میں قصوروار پولیس افسران کی معطلی اور تبادلے کا ان کا مطالبہ حکومت نے قبول کر لیا ہے۔ ہڑتال کو ختم کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "حکومت نے قصوروار پولیس افسران کی معطلی اور ہاپوڑ میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کا ہمارا مطالبہ مان لیا ہے۔"

تاہم الہ آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشوک کمار سنگھ کو ہڑتال ختم ہونے کی خبر نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمعہ کی صبح ہونے والے اجلاس میں بار کونسل کی اس اپڈیٹ پر بات کریں گے اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Sep 2023, 9:41 AM