مہاراشٹرمیں لاؤڈ اسپیکر پر ہوئی سختی تو ممبئی میں مسجدوں نے لانچ کیا ’اذان ایپ‘، نمازیوں کو مل رہی ہے سہولت

یہ ایپ یوزرس کو نماز کے وقت کے بارے میں بھی بتائے گا اور اسے اسمارٹ واچ الرٹ سسٹم کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار انسٹال اور کنفیگر ہونے کے بعد یہ آٹومیٹکلی چلتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکرس پر پابندی لگنے کے بعد ایک انوکھی پہل کے تحت اذان ایپلی کیشن کا استعمال شروع ہوا ہے۔ ممبئی کی نصف درجن مسجدوں نے ایک موبائل فون ایپلی کیشن رجسٹر کروایا ہے جو نمازیوں تک اذان کا وقت بتائے گا۔ آن لائن اذان (Online Azan) نام کے اس ایپلی کیشن کو تمل ناڈو کی ایک کمپنی نے بنایا ہے۔

ایجنسی کے مطابق ماہم جمعہ مسجد کے منیجنگ ٹرسٹی فہد خلیل پٹھان نے بتایا کہ اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے جڑی پابندیوں اور حساسیت کو دیکھتے ہوئے، ڈیڈیکیٹڈ موبائل ایپ مقامی مساجد سے سیدھے نمازیوں تک اذان پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مفت ایپ استعمال کنندگان کو گھر پر اذان سننے کی سہولت دے گا۔


خلیل پٹھان نے کہا، ’’یہ پہل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پولیس کی سختی کے بعد کیا گیا ہے، جہاں افسروں نے مسجد (جمعہ مسجد) کا دورہ کیا اور وارننگ دی کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے مسجد نے عارضی طور پر اپنا مائک بند کر دیا۔‘‘

یہ ایپ یوزرس کو نماز کے وقت کے بارے میں بتا کر بڑے مقصد کو بھی پورا کرتا ہے اور اسے اسمارٹ واچ الرٹ سسٹم کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار انسٹال اور کنفیگر ہونے کے بعد یہ آٹومیٹکلی چلتا ہے۔ نمازیوں نے اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر بند ہونے پر بھی وہ اپنے موبائل فون کے ذریعہ اپنے پڑوس کی مسجد کی اذان سے جڑے رہ سکتے ہیں۔


خلیل پٹھان نے کہا کہ مسجدوں میں لگائے گئے 10x15 باکس اسپیکر روایتی لاؤڈ اسپیکرس کی طرح اذان کی آواز کو زیادہ نہیں پھیلاتے ہیں۔ کئی لوگ جو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان سننے کے عادی تھے، انہیں مسجد سے اذان سننے میں مشکل ہوئی، ایسے میں آن لائن اذان ایپ بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

اس ایپ کو تمل ناڈو کے ترونیل ویلی کے آئی ٹی پروفیشنلز کی ایک ٹیم کے تکنیکی تعاون سے بنایا گیا تھا اور یہ اینڈرائڈ ڈیوائس اور آئی فون پر دستیاب ہے۔ ایپ موبائل فون کے ذریعہ اذان کی لائیو آڈیو اسٹریم چلاتا ہے، ٹھیک اسی وقت جب مسجد سے اذان سنائی جاتی ہے۔ پٹھان نے کہا کہ جو نمازی پابندی کی وجہ سے اذان نہیں سن سکتے، وہ اب اس ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔