کنگنا رناوت کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے بھی دیا متنازعہ بیان!

بی جے پی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے بنگال میں نظامِ قانون پر انگلی اٹھاتے ہوئے اس کا موازنہ کشمیر سے کیا اور کہا کہ ریاست میں فساد جیسی صورت حال پیدا ہوتی ہے لیکن ترنمول حکومت تماشائی بنی رہتی ہے۔

لاکٹ چٹرجی (بی جے پی لیڈر)
لاکٹ چٹرجی (بی جے پی لیڈر)
user

یو این آئی

بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت نے ممبئی کا موازنہ 'پی او کے' (پاک مقبوضہ کشمیر) سے کر کے جو ہنگامہ پیدا کیا تھا، وہ ابھی تک جاری ہے، اور مغربی بنگال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے بنگال کا موازنہ کشمیر سے کر کے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ لاکٹ چٹرجی نے ریاست میں قانون وانصرام کی مبینہ خراب صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فسادات جیسی صورت حال پیدا ہوتی ہے لیکن ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت تماشائی بنی رہتی ہے۔

دراصل یہ باتیں لاکٹ چٹرجی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کےدوران کہیں۔ انھوں نے مغربی بنگال کا مقابلہ کشمیر کےحالات سے کرتے ہوئے کہا کہ "رام نومی جیسے تیوہار کے دنوں میں فرقہ وارانہ فسادات جیسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "بنگال میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بی جےپی کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے۔" ساتھ ہی لاکٹ چٹرجی نے یہ الزام بھی لگایا کہ بی جے پی کارکنوں کے قتل کے پیچھے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کا ہاتھ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔