آندھرا پردیش میں شدید بارش کے بعد حالات خراب، بحریہ نے 22 افراد کی جان بچائی

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش کے بعد کچھ علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، لہذا ہندوستانی بحریہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آندھرا پردیش میں مسلسل بارش کے بعد کچھ علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، لہذا ہندوستانی بحریہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ بحریہ کے مطابق یہاں ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرز (اے ایل ایچ) تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، بحریہ کی مدد سے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے 22 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے مقامی انتظامیہ سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر ہندوستانی بحریہ کے طیارے، فلڈ ریلیف ٹیم (ایف آر ٹی) اور مشرقی بحریہ کمان کی غوطہ خوری ٹیموں کو وشاکھاپٹنم میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے مجموعی طور پر چار ہیلی کاپٹر اور ایک ڈورنیئر طیارہ تعینات کیا گیا ہے۔ بحریہ نے یہاں دو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور دو چیتک ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں۔


بحریہ کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو خطرناک صورتحال سے نکال لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لیے 1000 کلو سے زیادہ خوراک کو فضا سے نیچے گرایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے بحریہ نے کہا کہ آندھرا پردیش میں 10 ایف آر ٹی کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ بچاؤ کی کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔ امدادی ٹیموں کے ساتھ اضافی بحری ٹاسک فورسز اور متعلقہ آلات کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہاں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کا استعمال کیا گیا۔ وائناڈ میں راحت اور بچاؤ کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے، کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو، کالی کٹ سے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کو بچاؤ کارروائیوں میں بہتر فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تعینات کیا گیا تھا۔ اب آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں ہوائی راستے سے امدادی سامان گرانے کے لیے بھی ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔