کرسی جانے پر پھر چھلکا شیوراج چوہان کا درد، ابھشیک منو سنگھوی نے طنزیہ کہا ’یہ غم کیوں ختم نہیں ہوتا؟‘

کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’کرسی ہے تو چرن کمل ہے، ہٹے تو ہورڈنگ سے تصویر بھی غائب‘‘۔

ابھیشیک منو سنگھوی / ویڈیو گریب
ابھیشیک منو سنگھوی / ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو پھر سے اقتدار کی چابھی نہ سونپ کر موہن یادو کو صوبے کی کمان تھما دی تھی۔ اس کے بعد شیوراج چوہان نے کچھ مواقع پر اشاروں اشاروں میں اپنی تکلیف بیان بھی کی۔ حال ہی میں ایک عوامی تقریب کے دوران ان کا درد پھر سے چھلک پڑا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو پر اب کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔

دراصل ابھشیک منو سنگھوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیوراج سنگھ چوہان کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور ساتھ میں طنز کرتے ہوئے لکھا ہے ’’یہ غم کیوں ختم نہیں ہوتا؟‘‘ ویڈیو میں شیوراج چوہان کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’کرسی ہے تو چرن کمل، ہٹے تو ہورڈنگ سے تصویر بھی غائب۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی وزیر اعلیٰ عہدہ پر رہتا ہے تو اس کے قدم بھی کمل بن جاتے ہیں، اور جب کرسی چلی جاتی ہے تو پھر ہورڈنگ سے تصویر بھی غائب ہو جاتی ہے، جیسے کہ گدھے کے سر سے سینگ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔