ای ڈی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ہیمنت کو جیل بھیج دیا گیا

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو عدالتی حراست میں رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو عدالتی حراست میں رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ قبل ازیں، انہیں دوپہر دو بجے کے قریب پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے پہلے ہی ان کی عدالتی حراست میں 22 فروری تک توسیع کی جا سکی تھی۔ ای ڈی نے سورین سے مسلسل 13 دنوں تک پوچھ گچھ کی۔

خیال رہے کہ ای ڈی نے ہیمنت سورین کو 31 جنوری کی رات کو گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔ ای ڈی نے ان سے 3 فروری سے پوچھ گچھ شروع کی تھی۔ عدالتی حکم پر ان کے ریمانڈ کی مدت میں دو بار توسیع کی گئی۔

ای ڈی نے ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو ای ڈی نے ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ کے سلسلہ میں رانچی کے باریاتو میں تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے ہیمنت سورین سے زمین کی ملکیت، ان کی دہلی کی رہائش گاہ سے ایک بی ایم ڈبلیو کار کی برآمدگی اور قریبی ساتھی ونود سنگھ کی واٹس ایپ چیٹس کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔


تاہم، ای ڈی نے ہیمنت سورین پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ زمین کی ملکیت سے متعلق سوالات کے جواب میں انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ زمین ان کے قبضے میں ہے۔ پی ایم ایل اے عدالت میں پیشی کے دوران بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ہیمنت سورین کے سامنے بڑگئی زون کے ریونیو سب انسپکٹر بھانو پرتاپ پرساد کے موبائل فون سے 8.46 ایکڑ زمین کے ثبوت کو پیش کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔