صدر بننے کے بعد نتن نوین نے ونود تاوڑے کو کیرالہ کا انچارج مقرر کیا
بی جے پی کے نئے صدر نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بوتھ اور منڈل کی سطح پر پوری وفاداری اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں۔ ونود تاوڑے کو کیرالہ اسمبلی کا انچارج مقرر کیاہے۔

نتن نوین نے منگل یعنی20 جنوری کو باضابطہ طور پر بی جے پی کے بارہویں قومی صدر کے طور پر چارج سنبھالا ۔ نتن نوین نے اس سال ملک میں ہونے والے مختلف انتخابات کے لیے پہلی تقرری کی ہے۔ انہوں نے ونود تاوڑے کو کیرالہ اسمبلی کے الیکشن انچارج اور شوبھا کرندلاجے کو شریک انچارج مقرر کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت میں موجودہ وزیر آشیش شیلر کو بھی ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بی جے پی کے نئے قومی صدر نے ونود تاوڑے کو چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ مزید برآں، رام مادھو کو گریٹر بنگلورو کارپوریشن انتخابات کا انچارج مقرر کیا ہے، جس میں ستیش پونیا اور سنجے اپادھیائے کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ نتن نوین نے آشیش شیلر کو ا آئندہ تلنگانہ بلدیاتی انتخابات کے لئےلیکشن انچارج اور اشوک پرنامی اور ریکھا شرما کو شریک انچارج مقرر کیا ہے۔
نتن نوین نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنانے، سناتن روایات ، عقیدے کے تحفظ اور ملک کو آبادیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
نتن نوین بہار سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور 14 دسمبر کو بی جے پی کا ورکنگ صدر مقرر ہونے سے پہلے ریاستی حکومت میں قانون و انصاف، شہری ترقیات اور ہاؤسنگ کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی کا نگرانی کا نظام اتنا مضبوط ہے کہ وہ ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز پر نظر رکھ سکتا ہے اور ایک دن آپ کو اس مقام تک پہنچا دے گا جس کے آپ مستحق ہیں۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔