چاند گہن: لوگوں نے کیا نیلے اور لال چاند کا دیدار

152 سال بعد مکمل چاند گہن لگا ہے۔ اس دوران نیلے اور لال چاند کا دیدار کیا گیا۔ ہندوستان میں چاند گہن کا وقت 5.18 بجے شروع ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

152 سال بعد 31 جنوری کو مکمل چاند گہن لگا۔ یہ گہن لگتے ہی چاند کچھ وقت کے لیے نیلا ہو گیا اور پھر لال ہو گیا۔ چاند گہن کچھ معنوں میں بہت خاص ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس چاند گہن کے بارے میں سائنسدانوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ لوگ ننگی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے اپنی چھتوں پر جا کر چاند گہن دیکھنے میں کافی دلچسپی دکھائی۔ ناسا نے اس چاند گہن کا لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا۔

ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی اس چاند گہن کو دیکھا گیا۔ ہندوستان کے علاوہ انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں بھی لوگوں نے اس چاند گہن کا نظارہ کیا۔ ہندوستان میں یہ چاند گہن شام کے 5.18 بجے شروع ہو رات تقریباً 8.40 پر ختم ہوا۔ اس چاند گہن کے بارے میں یہ بات پہلے سے ہی بتائی جا چکی تھی کہ سب سے آخر میں امریکہ میں دیکھا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔