افغانستان: مدرسہ میں ہوئے دھماکہ کے سبب مرنے والوں کی تعداد 7 پہنچ گئی

ذرائع نے جمعرات کو اطلاع دی کہ مہلوکین کی تعداد 7 پہنچ گئی ہے اور اس واقعے میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، وزارت داخلہ نے بتایا کہ مدرسے میں ایک دستی بم پھٹا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں ایک مدرسے میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع جمعرات کو دی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ مدرسے میں ایک دستی بم پھٹا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں لگاتار بم دھماکوں اور حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اتوار کو کابل میں عیدگاہ مسجد کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا۔ طالبان کے ایک ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 32 دیگر زخمی ہوئے۔ عبوری حکومت کے ترجمان کے مطابق اس حملے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔