رام مندر تعمیر: میرے دل کا خواب اب پورا ہو گیا... اڈوانی

لال کرشن اڈوانی نے کہا کہ صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستانی برادری کے لئے آج کا دن ایک تاریخی لمحہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ آئی چوک
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ آئی چوک
user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر اور رام مندر تحریک کو سیاسی اونچائیوں تک لے جانے والے سابق ڈپٹی وزیراعظم لال کرشن آڈوانی نے کل کہا ہے کہ شری رام کا یہ مندر ملک میں رام راجیہ کی بنیاد رکھے گا جہاں سب کے ساتھ انصاف ہوگا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔
اجودھیا میں رام جنم بھومی پر شاندار مندرکی تعمیر شروع ہونے کے موقع پر 1980 کے عشرے میں ملک کی سیاست کو نئی سمت دینے والے مسٹر آڈوانی نے بہت جذباتی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’زندگی کے کچھ خواب پورا ہونے میں بہت وقت لیتا ہے لیکن جب وہ پورے ہوتے ہیں تو لگتا ہے کہ انتظار بامعنی ہوئی۔ ایسا ہی ایک خواب جو میرے دل کے اندر ہے، اب پورا ہورہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں شری رام جنم بھومی پروزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ شری رام مندر کی بھومی پوجن ہورہی ہے۔ یقینا صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستانی برادری کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘‘
مسٹر آڈوانی نے کہا کہ ’’شری رام جنم بھومی پر شری رام کے شاندار مندر کی تعمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک خواب رہا ہے اور مشن بھی۔ ‘‘
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ تقدیر نے 1990 میں رام جنم بھومی تحریک کے دوران سوم ناتھ سے اجودھیا تک رام رتھ یاترا کی ذمہ داری مجھے سونپی تھی اور اس سفر نے لاتعداد لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ اس مبارک موقع پر میں پورے ملک اور بیرون ملک میں مقیم تمام لوگوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں جنہوں نے رام جنم بھومی تحریک میں گراں قدر شراکتیں اور قربانیاں دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Aug 2020, 6:40 AM
/* */