رام مندر کی ’پران پرتشٹھا‘ تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے اڈوانی اور جوشی، جانیں کیوں؟

ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کردہ رام مندر کی پران پرتشٹھا یعنی مجسمہ کی تنصیب کی تقریب 15 جنوری کو منعقد کی جائے گی، تاہم لیڈر اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی اس میں شرکت نہیں کر پائیں گے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایودھیا: ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کردہ رام مندر کی پران پرتشٹھا یعنی مجسمہ کی تنصیب کی تقریب 15 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ تاہم بابری مسجد کے خلاف رتھ یاترا نکالنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور مسجد انہدام میں فعال کردار ادا کرنے والے مرلی منوہر جوشی اس تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرنے والی تنظیم شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سابق نائب وزیر اعظم اڈوانی اور انسانی وسائل کی ترقی کے سابق وزیر جوشی صحت اور عمر سے متعلق وجوہات کی بنا سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


اس پروگرام میں مدعو کیے گئے لوگوں کی تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے چمپت رائے نے کہا، 'دونوں (اڈوانی اور جوشی) خاندان کے بزرگ ہیں۔ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان سے نہ آنے کی درخواست کی گئی ہے جسے دونوں نے قبول کر لیا ہے۔ اڈوانی اب 96 سال کے ہیں اور جوشی اگلے ماہ 90 سال کے ہو جائیں گے۔

شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا، ’’تقریب کی تمام تیاریاں 15 جنوری تک مکمل کر لی جائیں گی۔ پران پرتشتھا کی پوجا 16 جنوری کو شروع ہوگی جو 22 جنوری تک جاری رہے گی۔ 22 جنوری کو پی ایم نریندر مودی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔