آئی آئی ایم سی میں داخلہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 اگست

کمپیوٹر پر مبنی آن لائن داخلہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 9اگست،2021ہے اور داخلہ کے لئے ٹیسٹ29اگست2021کو ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن(آئی آئی ایم سی) میں سبھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسز میں سال2021-22کے داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کا عمل 20جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔ آن لائن درخواست فارم پبلک نوٹس، بلیٹن اور پراسپیکٹس آئی آئی ایم سی http:imc.ntz.ac.inویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔یہ اطلاع آئی آئی ایم سی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

ریلیز کے مطابق کمپیوٹر پر مبنی آن لائن داخلہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 9اگست، 2021ہے۔ داخلہ کے لئے ٹیسٹ29اگست2021کو ہوگا۔ یہ امتحان ملک کے25شہروں جیسے احمد آباد، رانچی، سری نگر، آئزول، اورنگ آباد، بنگلور، بھونیشور، بھوپال، چنڈی گڑھ، چنئی، کالی کٹ، دہلی، دہرادون، حیدر آباد، گوہاٹی، جموں، جے پور، کولکاتا، کوچی، لکھنو، ممبئی میں منعقد ہوگا۔


ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ طلباء ایک سے زیادہ کورسز کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے بھی انھیں صرف ایک ہی درخواست دینی ہوگی۔ وہ طلبا جو ایک سے زیادہ کورسز میں درخواست کے خواہا ں ہیں، ان سے توقع ہے کہ وہ کورسز کی ترجیحات کی بنیاد پر درخواست فارم میں کورس سلیکشن کے آپشنز کو پر کریں۔ تمام طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درخواست فارم بھرنے سے پہلے پروپیکٹس بغور مطالعہ کرلیں۔

داخلہ امتحان سے متعلق تمام تفصیلات انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔


اس سال مجموعی طور پر 2امتحانات ہوں گے۔29اگست کو صبح10بجے سے 12بجے تک انگریزی صحافت، ہندی صحافت، ریڈیو ٹی وی صحافت اور اشتہارات و تعلقات عامہ کورسز کے لئے مشترکہ داخلے امتحان ہوں گے۔ دوپہر 2بجے سے شام4بجے تک اردو، اڑیا، مراٹھی او رملیالم صحافت میں داخلے کے لئے امتحان ہوگا۔ 10ستمبر کو نتیجوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اردو صحافت کورس سے متعلق مزید معلومات کے لئے شعبہ اردو صحافت کے ٹیچنگ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر افسر علی سے 9527619010پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔